ابنا: اطلاعات کے مطابق اسکردو میں سانحہ چلاس کے خلاف پرامن مظاہرے جاری ہیں۔ کرفیو کی وجہ سے پورے گلگت بلتستان میں ٹرانسپورٹ معطل ہے جس کے نتیجے میں اشیائے خورونوش، اور پٹرولیم نیز ادویات کی سپلائي متاثر ہو رہی ہے۔ کرفیو کے نفاذ کے بعد اس علاقے میں بڑے پیمانے پر لوگوں کو گرفتار بھی کیا گيا ہے۔ گلگت بلتستان کو ملک کےدیگر علاقوں سے ملانے والی اصلی اور رابطہ سڑکوں کی نگرانی سخت کردی گئي ہے۔
یاد رہے پاکستان کے بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ بدنام زمانہ کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ اور مقامی طالبان نے ملک کے مختلف حصوں میں خون خرابہ اور بدامنی پھیلانے کےبعد اب گلگت بلتستان کا رخ کر لیا ہے اور اس علاقے میں نہتے عوام کو قتل کرکے امن و امان کی صورتحال بگاڑنے پر تلے ہوئے دکھائي دیتے ہیں۔ پاکستان میں ان سلفی دہشت گرد تنظیموں کو عرب ممالک بالخصوص سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔ ادھر پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم نے گلگت بلتستان میں ہونے والی دہشتگردی کی تحقیقات کے لئے اعلی سطحی عدالتی کمیشن قائم کئےجانے کا مطالبہ کیا ہے۔........ /169